Fibonacci Patter.

Fibonacci Patter. 


فبوناچی ایکسٹینشنز  اور ری ٹریسمنٹس

فبونیکی ایک ایسا ٹول ہے جسےٹریڈرز منافع کے اہداف قائم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا پل بیک ختم ہونے کے بعد قیمت کتنی دور تک جا سکتی ہے۔ توسیع کی سطحیں بھی ممکنہ علاقے ہیں جہاں قیمت ریورس ہوسکتی ہے۔

اپ ٹرینڈ، ڈاؤن ٹرینڈ، ری ورسل، ری ٹریسمنٹ ان لیولز کو چارٹ کی مدد سے سیکھتے ہیں۔


درج ذیل چارٹ ڈاؤن ٹرینڈ کی بہترین مثال ہے جوکہ ہماری مارکیٹ کے ساتھ ہوچکا ہے۔

سال 2017 ٹاپ لیول 53100 ڈاؤن لیول 43100فیبوناچی کی پہلی ڈاؤن ورڈ ایکسٹنشن 161٪ 36855 کو ٹچ کیا اور پھر دوسری ایکسٹنشن 261٪ کو تقریبا"  ٹچ کیا 27000 کے لیول پر۔ اس طرح سے ہم فیبو ناچی کا استعمال کرکے ٹارگٹس کا اندازہ کرسکتے ہیں۔


درج ذیل چارٹ اپ ٹرینڈ کی بہترین مثال ہے جب انڈیکس نے 27000 کو ٹچ کیا ور پھر ریورس ہوا۔ یہاں ہم نے ڈاؤن لیول 27100 کا لیا اور اپ لیول 35227 کا لیا۔ تب انڈیکس نے پہلی کریکشن 78٪ 33487 پر لی اورشوٹ کیا اپنی پہلی ایکسٹینشن 161٪ 40330 کو ٹچ کر کے ایک کریکشن لی اور پھر سیدھا اپنی دوسری ایکسٹینشن 261٪ 48555 کو ٹچ کیا۔ اس طرح سے ہم میجیکل فیبوناچی کا استعمال کرکے اس کے ڈاؤن وارڈ یا اپ ورڈ ٹرینڈ ز کے ٹآرگیٹس کا اندازہ کرسکتے ہیں۔  


درج ذیل چارٹ اپ ٹرینڈ کے ٹارگٹس کو دیکھنے کے لئے فیبوناچی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی ابھی کے ہائی اور لو  لیول لیئے گئے ہیں۔ فیبوناچی ڈرا کرنے کے لئے موجودہ لو لیول 42698 لے کر اس کے موجودہ  ہائی لیول 47618 تک لیا گیا۔ اگر انڈیکس موجودہ لیولز سے ریورس کرگیا تو پہیلی ایکسٹینشن 161٪ 50659 بنتی ہے وہاں تک ٹچ کرے گا اور تھوڑی سے کریکشن لے کر دوبارہ شوٹ ہوگا اپنی دوسری ایکسٹینشن 261 ٪ جو کہ 55579 بنتی ہے کو ٹچ کرے گا۔


درج ذیل چارٹ ڈاؤن ٹرینڈ کے ٹارگٹس کو دیکھنے کے لئے فیبوناچی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی ابھی کے ہائی اور لولیول  لیئے گئے ہیں۔ فیبوناچی ڈرا کرنے کے لئے موجودہ ہائی لیول 47618  لیا اور موجودہ  لو لیول 42698  لیا۔ اگر انڈیکس موجودہ لو لیول 42698 کو کراس کرگیاتو پھر انڈیکس کا پہلا لو ٹآرگٹ 161٪ پر 39653 ہے اور وہاں سے تھوڑا اپ کریکشن لے کر پھر ڈاؤن ورڈ شوٹ کرےگا اور دوسرا ٹارگٹ 261٪ 34728 ہے۔ اس طریقے سے ہم اپ اور ڈاؤن ٹرینڈ کے ٹارگٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔ فیبو ناچی کے ساتھ دوسرے انڈیکیٹرز لازمی لگائیں تاکہ فل کنفرمیشن ہوسکے۔


Want to Download Free PDF Books for Stocks/Forex/Currency, Click the link.


Please read our Disclaimer about what information is given.





Post a Comment

0 Comments